Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلوچستان میں ترقیاتی عمل کوسبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے نوشکی بلوچستان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے ملاقات کی اور شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشکی کا دورہ کیا، اس موقع پر گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی اور صوبائی وزرا بھی ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے جوانوں سے ملاقات کی، اور شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جب کہ وزیراعظم نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور جرات وبہادری کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کی، اور دہشتگردی کے خلاف ان کے تعاون کو سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دشمن پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کےخاتمےکیلئےپاک افواج کی قومی سطح پرحمایت کرتےرہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہاں کسی کو بھی ترقیاتی عمل کو سبوتاژ نہیں کرنےدیں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے، اور مسلح افواج کے تعاون سے صوبے کے حقیقی پوٹینشل کو سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button