Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چار ماہ تک عمران خان مہنگائی پر قابو پالیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے ایک بار پھر لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ لانگ مارچ 24 مارچ سے پندرہ دن پہلے یا سات دن بعد لے جائیں۔
ان کا کہنا تھاکہ 23 مارچ سے چھ، سات دن پہلے راستے بند ہوجاتے ہیں پھر اپوزیشن اعتراض نہ کرے کہ راستوں کو بند کیا گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے ساڑھے تین سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ بھی غلط کیا، پہلی سیاسی پارٹیاں ہیں جو شہرت کیلئے چار ماہ پہلے تاریخ دے رہی ہیں، چار ماہ تک عمران خان مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جن کے پیچھے وہ لگے ہیں ان کے ٹیلنٹس تو کچھ اور ہیں، جاتی عمرہ کے بڑے استاد اور ان کے پورے خاندان کی صلاحیتیں گلوکاری میں زیادہ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button