Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملےکامنصوبہ سامنے آگیا ، جس کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیزنے رپورٹ کیا عمران خان پرقاتلانہ حملےکامنصوبہ سامنے آیا ہے . حکومتی فیصلےکےمطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم پہلے بھی خاص سیکیورٹی پر توجہ نہیں دیتے تھے تاہم موجودہ حالات میں سیکیورٹی میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سنگین دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیاگیاہے، وزیراعظم آج اپنی معمول کی مصروفیات جاری رکھیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ قاتلانہ حملے کامنصوبہ وفاقی ایجنسیوں کی طرف سے رپورٹ کیاگیا ہے، ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ انتہائی سنجیدہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس بار جو تھریٹ ہے وہ ماضی کے برعکس زیادہ سنگین ہے، قاتلانہ حملےکی منصوبہ بندی موجودہ سیاسی صورتحال میں بہت سنگین ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں