Breaking NewsNationalتازہ ترین
بےروزگاروں کے لئے خوشخبری

وزیر اعظم پاکستان کی سکیم کامیاب جوان کامیاب پاکستان کے تحت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور نیو ٹیک کے اشتراک سے مفت شارٹ کورسز ہو رہے ہیں۔ایگریکلچر فارم منیجر (دورانیہ 06 ماہ) ، پیسٹی سائیڈاینڈ فرٹیلائزر ٹیکنیشن(دورانیہ 06 ماہ)، ٹنل فارمنگ اینڈ ایگری بزنس(دورانیہ 06 ماہ)،فش فارمنگ (دورانیہ 03 ماہ) ،ہنی بی فارم منیجر (دورانیہ 03 ماہ) ۔
شارٹ کورسز:۔ آپ اپنا ذاتی کاروبار کر سکتے ہیں،زراعت کا لائسنس بنوانے کے لیے اہم ہے، سرکاری یا پرائیویٹ ملازمت کے مواقع، آ پ یہ کورس کرنے کے بعد زرعی اشیاء کی کوالٹی کی جانچ پڑتال کر سکتے ہیں،یہ کورس کرنے کے بعد آ پ دوسروں کو بھی کاروبا ر کرانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔