Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم نےجولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنےکا عندیہ دیدیا

وزیراعظم نےجولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس اورتیل کے مسائل ہیں، ہو سکتا ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے۔

اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بارصاحب ثروت افراد پر براہ راست ٹیکس لگایا ہے ،پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے ۔

آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہونے جارہا ہے، آئی ایم ایف نےکڑی شرائط رکھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت نےآئی ایم ایف کےساتھ معاہدے میں دھجیاں اڑائیں، جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے گی ۔
عالمی بحران کی وجہ سے ایل این جی نہیں مل رہی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم ان مشکلات سے ضرور نکل جائیں گے، جولائی سے کوئلہ افغانستان سے درآمد کرنا شروع کریں گے ۔

کشکول کا زمانہ اب ختم ہوجانا چاہئے ، ان 14 مہینوں میں اتحادی حکومت ضرور تبدیلی لے کر آئے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں