Breaking NewsNationalتازہ ترین

لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکے : وزیراعظم کا اعتراف

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی مسائل کے حل کیلئے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاورپلانٹس کی مرمت کرکےقابل استعمال بنایاگیا ہے، قوم کی ایک ایک پائی بچانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے پاور پلانٹس کی مرمت نہیں کی، اور عالمی منڈیوں میں تیل اورگیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر ہیں۔

وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے، لیکن لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ پرقابو پانےکےلیےسر توڑ کوشش کررہےہیں، بجلی کاٹتے ہیں تو عوام بددعائیں دیتے ہیں، گیس کاٹتے ہیں تو انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے۔

وزیراعظم نے معاشی اور انتظامی ناکامیوں کا ملبہ پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا پن بجلی کے منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، سابق حکومت کو بجلی کے منصوبوں سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے سستی گیس خریدنےکا موقع ضائع کیا ، اور ہم نےمہنگی گیس خریدنے سےگریزکی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے گیس خرید رکھی ہے ، اور دنیا میں کوئلے کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر سابق حکومت نے الزامات لگائے، سابق حکومت کے الزامات سے قطر کے عوام بھی پریشان ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں