Breaking NewsNationalتازہ ترین

لوڈشیڈنگ کی ذمے دار سابق حکومت ہے : شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سابقہ نااہل حکومت ہے ، کیونکہ سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کی وجہ سابقہ نااہل حکومت ہے کیونکہ سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی گنجائش کا کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ صرف نااہلی کا ہے، پلانٹس نہ چلنے کی وجہ سے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہے، جو کہ گزشتہ دور حکومت میں بدانتظامی کی وجہ سے نہ چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 35 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے، ہائیڈرو پاور سے ہٹ کر گنجائش اتنی ہے ملک کی بجلی کی طلب پوری کرسکتی ہے۔

سی پیک کے نتیجے میں جو پلانٹ لگے وہ سولر اور کوئلے کی توانائی سےچلتے تھے، نوازشریف کےدور میں ایل این جی سے چلنے والے 5ہزار میگاواٹ کے پلانٹ لگائے گئے، جس پلانٹ کو2019 میں چلنا تھا وہ چار سال ہوگئے آج تک نہیں چل سکا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ 100 ارب سے زائد کا منصوبہ بند ہے، نئے پلانٹ جو تیل سے چلتے ہیں وہ بھی بند پڑے ہیں، عدم اعتماد سے جانے والی حکومت کی منصوبے پر کوئی توجہ نہیں تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گیس تو باہر سے دستیاب ہی نہیں ہے، جو گیس 3 سے4 ڈالر پر نہیں خریدی وہ آج 35ڈالر فی یونٹ ہے، ملک میں گزشتہ حکومت جتنی نااہل اورکرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی ، وہ حکومت ان تمام چیزوں سے لاتعلق تھی یہ کس کا قصور تھا؟ جب کہ ہم نے 72، 72 دنوں میں فلائی اوور بنارک عوام کے حوالے کیے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کےمعاملات کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ 8 سے زائد اجلاس کیے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک خبر ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر ایوان میں حملہ ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں