Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہباز شریف کا تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں کے نام پیغام دیا اور بھارتی وزیراعظم مودی کو بھی مشورہ دے دیا۔

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکا کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھنا ہوں گے، مودی کو مشورہ دوں گا آئیں کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں، برطانیہ نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کو سپورٹ کیا ہے برطانیہ میں پاکستان کےلاکھوں لوگ آباد ہیں، برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو اور آگے بڑھانا ہے۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، بائیڈن حکومت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا، پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہمت کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔

ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصداضافہ یکم اپریل سےکریں گے، پنشن میں 10 فیصد اضافےکا اعلان کرتاہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ صوبوں کیساتھ مل کرمہنگائی کم کریں گے، صوبوں کیساتھ مل کر رمضان پیکج میں سستا آٹا لے کر آئیں گے۔
ہم نےسستےترین بجلی کےمنصوبےلگائی گزشتہ حکومت سستی گیس نہیں لائے، ا ور مہنگا تیل لائے جس سے بجلی مہنگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہونےجا رہا ہے، تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہونے جارہا ہے، مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، 60 لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔

2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلے جاچکے ہیں ریکارڈ قرضے لیے گئے لیکن کام کچھ نہیں کیا گیا ساڑھے 3سال میں 20ہزار ارب روپے قرضے لیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں