Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم کا 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقی 1 کروڑ 30 لاکھ صارفین کو بھی ریلیف کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے قطر پہنچنے پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران آیا، ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے اس کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں پر فکس ٹیکس بجٹ سے پہلے والی گفتگو کی روح کے خلاف ہے، فکس ٹیکس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، فکس ٹیکس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں کو معاشی بوجھ کا سامنا کرنا پڑا، فکس ٹیکس کو ختم کر دیا گیا ہے، تاجروں کو فکس ٹیکس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے فکس ٹیکس کا سامنا کرنا پڑا، بدترین معاشی بحران کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اتحادی حکومت نے دن رات محنت کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ 42 ارب روپے کا گیپ دیگر ذرائع سے پورا کریں گے، ہمیں ہر کام کے لیے آئی ایم ایف سےمشورہ کرنا پڑتا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ پر ہم 4،5 روز سے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دن رات ایک کریں گے پاکستان کی تقدیر بدلیں گے،ا چھے دن آئیں گے، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button