Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قوم کو یوم آزادی مبارک، بہادر افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی بہادر افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، آج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں، میں دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا مشاہیر پاکستان کی عظمت کو سلام جن کی وجہ سے آزاد وطن میسر آیا، یہ ملک آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے حاصل کیا گیا تھا، پاکستان ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، بہادر افواج سے مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا میں پاکستان کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتا ہوں، جب قومیں اجتماعی نصب العین طے کرتی ہیں تو پہاڑ اور سمندر بھی ان کا راستہ نہیں روک سکتے، ملکی حصول میں جدوجہد کرنے والی اقلیتوں کی جدوجہد کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

انھوں ںے کہا قیام پاکستان کا ایک مقصد مکمل ہو چکا، دوسرامقصد ہنوز جاری ہے، قیام پاکستان کا دوسرا مقصد ہم سب نے مل کر پورا کرنا ہے، دعا ہے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کو بھی جلد آزادی ملے۔

وزیر اعظم نے کہا نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، کسی بھی قوم کے لیے اندرونی خلفشار، تقسیم، انتشار سے بڑھ کر کوئی چیز خطرناک نہیں، آزادی کی حفاظت کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا آج کا دن پاکستانی سول سوسائٹی کی خدمات کے اعتراف کا بھی دن ہے، عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وطن عزیز ایک مقدس امانت اور مشن ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button