Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر اسٹیرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

ل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ہوا، جس میں عسکری قیادت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ بات چیت پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کو سکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی ۔

جب کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، اور تمام پس منظر سے بھی باخبر کیا گیا ، جس میں بات چیت کا یہ سلسلہ شروع ہوا۔

اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر اسٹیرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، اور اب تک بات چیت کے ہونے والے ادوار پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ افغانستان حکومت کی سہولت کاری سے ٹی ٹی پی سے بات چیت کا عمل جاری ہے، مذاکراتی کمیٹی حکومتی قیادت میں سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کمیٹی آئین پاکستان کے دائرے میں بات چیت کر رہی ہے جب کہ حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری، مستقبل کی رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کو داخلی و خارجہ سطح پر لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے اقدامات کا بتایا گیا، اور اجلاس کو پاکستان افغانستان سرحد پر انتظامی امور کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا ، اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ آج پاکستان کے کسی حصے میں بھی منظم دہشت گردی کا کوئی ڈھانچہ باقی نہیں رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button