Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں‌ کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کی کمی جاری ہے جبکہ پیٹرول 18 روپے 50 پیسے سستا ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گری ہیں، آج ہمیں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی عوام سے غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں18روپے50پیسےفی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے مقرر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں40 روپے 54 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 33 روپے 81 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے ، جس کے بعد مٹی کےتیل کی فی لیٹرقیمت 196روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 34روپے71پیسےفی لیٹرکمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

علاوہ ازیں حکومت نے پٹرول پر10روپےفی لیٹر پٹرولیم لیوی برقرار رکھی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، کیروسین آئل،لائٹ ڈیزل پر5، 5روپے فی لیٹرلیوی برقرار رکھی گئی ہے، اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفر کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں