Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات: سی پیک منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل پر اتفاق

وزیراعظم شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے سی پیک منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل اور وسعت دینے پر اتفاق کرلیا۔

بیجنگ میں وزیراعظم شہبازشریف گریٹ ہال آف پیپل پہنچے تو انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبوں کی جلداز جلد تکمیل اور وسعت دینے پر اتفاق کرلیا۔

ملاقات کے بعد چین اور پاکستان کےدرمیان یادداشوں ،معاہدوں پردستخط بھی کئے گئے۔

اس سے قبل وزیرِاعظم کی چین کےصدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

چینی صدرنے کہا پاکستان کی معاشی صورتحال مستحکم کرنے میں تعاون فراہم کریں گے۔ملاقات میں سی پیک فریم ورک کے تحت ایم ایل ون شروع کرنے کیلئے مشترکہ کام کرنے اور کے سی آرکے جلد آغاز کیلئے تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دینے پراتفاق ہوا اور سی پیک کے لیے باہمی وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر صدرشی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین پائیدار اقتصادی ترقی، جیو اکنامک حب کے طور پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button