Breaking NewsNationalتازہ ترین

قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے:وزیر اعظم شہباز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اور ہم ان کے مقروض ہیں ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، اور قبائلی عمائدین سےملاقات کی۔

وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قبائلی علاقوں کا وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ تھا۔

قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں۔ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی طرح مقامی آبادی کیلئے شہری سہولیات کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہوگی۔

قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کو پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں