Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تک ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس ہوا، جبکہ یہ ہنگامی اجلاس رمضان المبارک میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلایا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تک ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے پنجاب میں 10کلو آٹےکا تھیلا 550 سےکم کرکے 400 روپےکرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے رمضان بازار اور یوٹیلٹی اسٹورزمیں فی کلوچینی کی قیمت 70 روپے مقرر کرنےکی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی یقینی بنانےکیلئے بلوچستان اورآزادکشمیر کی امدادکرے، جبکہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرےگی۔

دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے اعلان کیا کہ پنجاب میں عوام کو آٹا سستا ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قیمت فی الحال رمضان کیلئے مقررکی گئی ہے، حکومت روزانہ گندم کوٹہ21ہزارٹن فراہم کررہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں