Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے: شہباز کا مودی کو جوابی خط

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھ کر پیغام دیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو جوابی خط لکھا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد کا خط لکھا تھا۔ مودی نے خط میں پاکستان سےتعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جوابی خط میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے اور انڈیا کے ساتھ پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔

جوابی ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت سےامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہا ں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب جانتے ہیں، آئیے امن قائم کریں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں