Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہفتے کی دو سرکاری تعطیلات ختم : وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کردیا ، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔

وزیراعظم مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے ، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

رمضان میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔

شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات بھی ختم کردیں ، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب پنجاب اسپیڈ نہیں پاکستان اسپیڈ ہوگی، متحدہ ارکان سے مل کر آیا ہوں،کل مزار قائد جاؤں گا، ن لیگ کی سوچ ہے کہ اصلاحات کریں اور الیکشن میں جائیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سب سے بڑا چیلنج تباہ حال معیشت اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، سیاسی سرگرمیوں کی سب کو اجازت ہے، انتشار پھیلانے کی نہیں، اتحادی حکومت ہے سب کو شامل کرنا پڑے گا، لیگی وزراء کے قلمدان نواز شریف فائنل کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت کی طبیعت ٹھیک نہیں تو اللہ انہیں صحت دے، آئین شکنوں کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کریں گے، باتوں سے قومیں نہیں بنا کرتیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں، ہم کسی کو کچھ نہیں کہیں گے، ادارے اپنا کام کریں گے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر، افغانستان پر بریفنگ پارلیمان میں ہوئی تو لیٹر گیٹ پر کیوں نہیں، مودی کو مشورہ دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کر کے پائیدار امن کی طرف چلیں، گورنر اسٹیٹ بینک کے مستقبل پر بھی مشاورت ہوگی، تحریک انصاف والے خزانہ خالی کر گئے ہیں، عمران خان نے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا، جو ممالک دوست بننا چاہتے تھے ان سے بھی تعلقات خراب ہو گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تارکین وطن ہمارے سفیر ہیں، ان کو ووٹنگ کا پورا حق ہے، وزیراعظم ہاؤس میں پورے پاکستان سے بیوروکریسی لائیں گے، بیوروکریسی پر واضح کر دیا ہے میرٹ سے ہٹ کر کام کہوں تو منع کر دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button