Breaking NewsNationalتازہ ترین

پرانا پاکستان واپس آگیا! وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ لاؤلشکر بھی سعودی عرب جائے گا

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب میں شریف خاندان کے16 افراد بھی ساتھ ہوں گے۔

اس حوالے سے دفترخارجہ نے سعودیہ میں پاکستانی سفارتخانےکو تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔دفترخارجہ نےشریف خاندان کےلوگوں کی فہرست سفارتخانے کوبھیج دی ہے۔

اسلام آبادسےحمزہ شہباز ، اہلیہ، بیٹی اور ملازمہ بھی ساتھ سعودی عرب جائیں گے جب کہ مریم نواز، صفدر، صبیحہ عباس، یوسف عباس، اہلیہ، بیٹا بھی ساتھ جائیں گے۔

شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز، اہلیہ، بیٹا اور ملازمہ دوحہ سےجدہ پہنچیں گے۔

نوازشریف کے بیٹے حسین نوازاوراہلیہ لندن سےجدہ پہنچیں گے۔وزیراعظم اپنےساتھ پارٹی سربراہوں سمیت 16 اتحادی ممبران کو بھی لےجائیں گے۔

فضل الرحمان، اسعدمحمود، بلاول بھٹو، شگفتہ جمانی، اخترمینگل، خالدمگسی، خالدمقبول، امیرہوتی، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، علی نواز شاہ، محسن داوڑ، محمود اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور شاہ اویس نورانی بھی شہبازشریف کیساتھ جائیں گے۔

عمران خان کےسابق معاون خصوصی طاہراشرفی بھی شہبازشریف کیساتھ جائیں گے

وزیراعظم کے15اسٹاف ممبران بھی سعودی عرب ساتھ جائیں گے, جب کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اوراہلیہ بھی ساتھ جائیں گے۔

شہبازشریف کے اسٹاف ممبران میں 2ڈرائیور بھی ساتھ ہوں گے۔

وزیراعظم کےدورےمیں ساتھ مزید 12 افراد کو اسٹینڈبائی لسٹ میں بھی رکھاگیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں