Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کے لئے نئی مشکل

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کر دیا۔

تفصیل کے مطابق رواں سال ایم ڈی کیٹ کی فیس 8 ہزار روپے کر دی گئی، گزشتہ سال پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کی فیس 6 ہزار روپے مقرر کی تھی، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 2 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے۔

پی ایم ڈی سی1 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رجسٹریشن کی مد میں حاصل کرے گی، بیرون ملک ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کی رجسٹریشن 40 ہزار مقرر کی گئی ہے، ایم ڈی کیٹ کے لیے رجسٹریشن کا عمل 5 اگست سے شروع کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button