Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلبا وطالبات کا ویکسی نیشن کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا حکم جاری

صوبے بھر کے سکولوں کے سربراہوں کو طلبا وطالبات کا ویکسی نیشن کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
اس سلسلے میں پی ایم آئی یو پنجاب کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ گورننمٹ سکولوں کے تمام ہیڈ ٹیچرز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سکول کے ٹیب سےسیس پر طلباء و طالبات کی ویکسینیشن کا سٹیٹس اپ لوڈ کریں۔
اس میں ڈوز اور نان ڈوز کے آپشن موجود ہیں۔ تمام پرائمری، ایلیمنٹری ، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کے 12 سال اور زائد عمر کے طلباء و طالبات ( خواہ وہ کسی بھی کلاس میں داخل ہوں) کا ویکسینیشن سٹیٹس مذکورہ آپشن پر 2 دن میں مکمل کر لیں ۔
کوئی بھی جعلی معلومات اپ لوڈ نہ کریں کیونکہ ڈیٹا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے ساتھ تصدیق کیا جائے گا(اگر کسی طالب علم کی ویکسینیشن کسی بھی وجہ سے نہیں ہو سکی تو قریبی ویکسینیشن سنٹر سے رجوع کر کے ویکسینیشن مکمل کروا لیں)۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button