Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمدخان نے ضمنی انتخاب میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی، عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے بات ہوئی ہے بہت مشکل صورتحال ہے، وفاق میں بھی ایک اتحادی حکومت ہے، حمزہ شہباز نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف واضح برتری حاصل ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو 17 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ دو پر ن لیگ آگے ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button