Breaking NewsNationalتازہ ترین
”پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل گیا“، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ میری نظر میں 15 سے 16 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوگی، جبکہ 2 نشستوں پر مقابلہ سخت مقابلہ ہے، متعدد نشستوں پر ہمارے امیدوار بڑے بڑے مارجن سے جیت رہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، عوام میں شعور آچکا ہے وہ اپنے ووٹ کی کڑی رکھوالی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 6 بجے خبریں آرہی ہیں کہ شہبازشریف خطاب کی تیاری کررہے ہیں، ہم جیت گئے تو شہباز شریف اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، پنجاب ن لیگ کے پاس نہیں رہے گا تو شہبازشریف کیوں وزیراعظم بنیں گے۔