Breaking NewsNationalتازہ ترین

ن لیگ کے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی سمری بھی وزیراعظم نے صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔

بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی پنجاب میں گورنری سے دستبردار، وزارتیں اور چیئرمین شپ مانگ لی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ 6 روز کے مہمان ہیں، نیا گورنر پنجاب تعینات ہو جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے آج حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی، اور اس موقع پر پنجاب کی گورنر شپ کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محدوم کا نام مسلم لیگ ن کو تجویز کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں