Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی ایم ایس افسروں کی شعبہ تعلیم میں تعیناتی سے اصلاح کے مواقع ملیں گے

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ پی ایم ایس کے زیر تربیت افسران کی ایک ہفتے کے لیے بطور ٹیچر تعیناتی سے انہیں تعلیمی اقدار ، شعبہ تعلیم کے مسائل اور اصلاحی اقدامات کے بارے میں بہتر طور پر آگاہی حاصل ہو گی، وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں پی ایم ایس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سکولز سروش فاطمہ، ڈپٹی سیکرٹریز خواجہ مظہر الحق، سیف الرحمٰن ، ڈی پی آئی (سیکنڈری) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول اور ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) پرویز اقبال سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سول سروسز اکیڈمی لاہور نے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی معاونت سے ‘دی علی گڑھ موومنٹ 2.0’ کے نام سے تعلیمی تبدیلی کا منصوبہ شروع کیا تھا، اس پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 30 زیر تربیت افسران کو ایک ہفتہ کے لیے جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بطور ٹیچر تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے پی ایم ایس کے زیر تربیت افسران کو کہا کہ وہ سکولوں میں اپنی تعیناتی کے دوران انتظامی امور کی نگرانی کریں ، طلبہ کو لیکچرز دیں اور بجٹ تیار کرنے کے علاوہ تعلیمی معیار اور طلباء و طالبات کے لیے دستیاب سہولیات کاجائزہ لیں ، اس تربیتی پروگرام کے اختتام پر ہر افسر ایک سکول ٹرانسفارمیشن پلان پیش کرے گا۔

ڈاکٹر احتشام انور نے سے ‘دی علی گڑھ موومنٹ 2.0’ کے حوالے سے زیرتربیت افسران کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سر سید احمد خان کے 150 سال سے زائد عرصہ قبل شروع کیے گئے نامکمل ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل علی گڑھ تحریک کے مخاطب مسلمان عوام تھے جب کہ دی علی گڑھ موومنٹ 2.0 پراجیکٹ میں ان لوگوں پر توجہ مرکوز کی گئی جو پالیسی ساز اور معاملات کے سربراہ ہیں کیونکہ انہوں نے تعلیم کو کبھی بھی اتنی اہمیت نہیں دی جتنی کہ دی جانی چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button