Breaking NewsEducationتازہ ترین

معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ڈاکٹر غزالہ خاکوانی کو سپرد خاک کر دیا گیا

معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ڈاکٹرغزالہ خاکوانی کو ملتان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ڈاکٹرغزالہ خاکوانی گزشتہ روز 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر غزالہ خاکوانی کا اصل نام غزالہ تبسم تھا ، انہوں نے اپنے شعری سفر کا آغاز زمانہ طالب علمی میں کیا، اور بہت جلد ناقدین کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔

ان کے مشہور شعری مجموعوں میں "مرے پر نہ باندھو” ، ”خود آشنائی“، "در تو کھولیے” شامل ہیں ۔

ادبی تنظیموں ،سخن ور فورم،ملتان آرٹس فورم کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ غزالہ خاکوانی ملتان کے ادبی منظر نامے کا اہم کردار تھیں، نسائی ادب کے حوالے سے ان کا نام ہمیشہ روشن رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں