Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

قومی ٹی 20 کپ : دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار

نیشنل ٹی20 کے ملتان راؤنڈ کے ابتدائی دونوں لیگ میچز میں شکست کا سامنا کرنے کے باوجود دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

جنوبی پنجاب کے 11اضلاع پر مشتمل سدرن پنجاب اس وقت ایونٹ میں سیکنڈ لاسٹ نمبر ہے، راولپنڈی کے پانچ لیگ راونڈ سمیت مجموعی طور پر 7راونڈز مکمل ہو چکے ہیں، اور سندھ نے آٹھویں راؤنڈ کا بھی اپنا لیگ میچ کھیل لیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق دفاعی چیمپئن خیبرپختونخواہ 7میچز میں سے 5میں فاتح رہی ہے اور 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

پوائنٹس کے لحاظ سے ناردرن پنجاب نے 7میچز کھیلے 4جیتے اور 3ہادے ہیں ۔

نادرن 8پوائنٹس حاصل کر چکی ہے ۔

سندھ اور بلوچستان 8میچز میں سے 4میں کامیاب 4میں ناکام رہی ہیں، ان دونوں کے پوائنٹس اگرچہ مساوی طور پر آٹھ 8 ہیں، لیکن ناردرن کے مقابلے میں ایک ایک میچ زیادہ کھیلنے کے باعث بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

سندھ کا رن ریٹ بلوچستان سے بہتر ہے۔

سدرن پنجاب اپنے 7 لیگ میچز میں سے 3جیت سکی اور 6 پوائنٹس کے پانچویں نمبر پر ہے۔

ایونٹ میں شریک چھٹی ٹیم سنٹرل پنجاب کا نمبر بھی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹا ہے۔

سنٹرل پنجاب 7 میچز میں سے صرف 2جیت پائی، اور 4پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button