Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس سیل 8 : ملتان سٹیڈیم میں جعلی ٹکٹوں کی بھر مار، شکایت پر پولیس کا آپریشن تین افراد گرفتار

تفصیل کے مطابق ملتان سٹیڈیم میں اس وقت صورتحال پریشان کن ہوگئی جبکہ جعلی ٹکٹوں والے شائقین سٹیڈیم آئے، اور ان کی ٹکٹ سکین ہوتے جعلی ٹکٹوں کی تصدیق ہوگئی، جس پران کو باہر نکالنا پڑا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ انہوں نے دکانوں سے خریدی ہیں ، شائقین کی شکایات پر پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کارروائی کی، جس میں پی ایس ایل سپر لیگ کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 3ملزمان گرفتار کرلیاگیا۔

گرفتار ملزمان سے 18ٹکس, 2ایل ای ڈیز, پرنٹر, 50ہزار روپے ودیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد ندیم, سفیان, سجاد اللہ کے خلاف مقدمہ درج کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ بی سی جی چوک کے قریب ٹریڈ زون پلازہ سے ملزمان کو ٹکٹیں پرنٹ کر کے فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹریڈ زون پلازہ میں نوید فوٹو سٹیٹ اور کمپوزنگ سنٹر کے نام سے دکان بنائی ہوئی ہے، اور دکان پر بوگس ٹکٹیں پرنٹ کرتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button