Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس لائین بٹالین تھری فائرنگ رینج میں نشانہ بازی کے مقابلے۔۔۔رحیم یار خان کی پہلی پوزیشن

جنوبی پنجاب پولیس آفس کے زیر اہتمام متی تل پولیس لائین بٹالین تھری فائرنگ رینج میں نشانہ بازی مقابلوں میں ساؤتھ پنجاب پولیس آفس 11 اضلاع اور ٹریفک پولیس ملتان سمیت 13ٹیموں نے حصہ لیا ۔

مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بازی میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ضلع رحیم یار خان دوسری پوزیشن ضلع ملتان نے حاصل کی ۔

افسران کے انفرادی مقابلوں میں ایس ایم جی فائر میں ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر نے پہلی اوراے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت نے دوسری ،ایم پی فائیو فائر میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے پہلی ،اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت نے دوسری، پسٹل فائر میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد علی وسیم نے پہلی، اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت نے دوسری لیڈیز فائرر میں سے کانسٹیبل شازیہ ضلع وہاڑی نے پہلی ، لیڈی کانسٹیبل ثمرین ضلع لیہ نے دوسری پوزیشن، اور مختلف اضلاع کے جوانوں نے پوزیشنیں حاصل کیں ۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے فائرنگ مقابلہ جیتنے والے افسران و اہلکاران کو تعریفی سرٹیفکیٹ نقد انعام اور میڈل بھی دیئے۔

انہوں نے ریجنل پولیس آفیسران کو بھی مقابلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button