Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز : کھلاڑیوں کی حفاظت پر معمور پولیس افسر نے نوکری داؤ پر لگادی

افسانہ نہیں حقیقت ہے ایسا افسر جس کے ماتحتی میں ہزاروں پولیس اہلکار کام کرتے ہوں، اور فرائض کی ادائیگی جرم بن جائے ۔

جی ایسا ہی ہواہے رمادہ ہوٹل ملتان کےباہر، ڈ”ی رپورٹرز’ کو ذرائع سے ملنےوالے معلومات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب حساس ادارے کےدو بڑےافسروں کےاہل خانہ کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو سیشن کےلئے ہوٹل پہنچے۔

ان کوپہلے کارڈیالوجی کےسامنے لگے ناکے پر روکا گیا تو ہوٹل میں موجود ایک اور بڑے افسر کواطلاع دی گئی کہ فیملی کو کلیئر کرایا جائے، وہ افسر ہوٹل سے نکلے اور فیملی کو لیکر ہوٹل کے گیٹ تک پہنچ گئے ۔

جس کی اطلاع اس بڑےپولیس افسر کودے دی گئی، انہوں نے فوراروکنے کی ہدایت کی۔

جس پر ہوٹل میں تعینات اس بڑے افسر نے بتایا کہ یہ بڑے افسروں کے اہل خانہ ہیں جس پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ میری فیملی بھی ہوتی تو نہ جانے دیتا، سیکورٹی پرکوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، جوقانون بن گیا اس پر عمل ہوگا۔

جس پر انکو دھمکیاں دی گئیں، ان کا کہنا تھاکہ نوکری سے نکلوادیں یا ٹرانسفر کرادیں کوئی بھی کھلاڑی کے ساتھ فوٹو نہیں بنائے گا ۔

تصویر بنوانے کی خواہشمند فیملی کار میں بیٹھی رہی اور سامنے کوسٹر میں کھلاڑی بیٹھکر سٹیڈیم آگئے ۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ اب اس پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، اس سیریز کے بعد ان کا تبادلہ متوقع ہے ، تاکہ راستہ روکنےوالے افسروں کو عبرت کانشان بنایاجاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button