Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پر مامور 240 پولیس اہلکار "گم” ہوگئے

بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے پی ایس ایل کے میچز کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی تھی، جس کے باعث اہلکاروں کی مختلف جگہ پر ڈیوٹی لگائی گئیں ، مگر اہلکار میچز سے لطف اندوز ہونے کیلئے اسٹیڈیم میں پائے گئے، جس پر ان کو غیر حاضر قرار دےدیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے غیر حاضر پولیس اہلکار و افسران کی دو سال سروس ضبط کرنے کا فیصلہ کیا، مذکورہ اہلکاروں کا تعلق ملتان و دیگر اضلاع سے ہے