Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کی اے آئی جی سے ملاقات

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس کی پیشہ وارانہ امور میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر کے امن و امان کی فضاء قائم رکھنا اور عوام الناس کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں پولیس کا أپریشنل اور انویسٹیگیشن کا شعبہ اہم ہوتا ہے ملک پاکستان کی اندرونی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پنجاب پولیس کے مختلف ذیلی یونٹ بھی کام کر رہے ہیں جس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ سی پیک پروجیکٹس سمیت اہم شخصیات اور غیر ملکی انجینیئرز کی حفاظت کے ساتھ اہم تنصیبات کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اور جنوبی پنجاب میں قائد اعظم سولر پارک بہاولپور سمیت دیگر اہم منصوبوں کی حفاظت بھی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سپرد ہے اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی ذمہ داری انتہائی اہم ہونے کی وجہ سے جوان ہر وقت مستعد ہیں۔
اس حوالے سے گزشتہ روز ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس پی یو نے جوانوں کو ان کی ذمہ داریوں کی اہمیت بارے بریفنگ دی اور جوانوں کے مسائل بھی سنے۔
اس وقت سینئر سیکیورٹی آفیسر سپیشل پروٹیکشن یونٹ راؤ انتظار علی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button