Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
ملتان : پولیس تھانہ گلگشت کا کارنامہ ، رشوت نہ دینے پر ڈی ایس او اور ان کےساتھیوں کے خلاف 55 سو روپے کا مقدمہ بنادیا

پولیس تھانہ گلگشت نے رشوت نہ دینے پر سرکاری افسر اور ان کے دوستوں کے خلاف شراب نوشی، شور شرابہ کا مقدمہ درج کرادیا۔
سوموار کی رات کو ڈی ایس او فارو ق لطیف اپنے دوست کے گھر پر موجود تھے، اور ان کی فیملی بھی تھی، ڈیک چلانے پر پڑوسی نے کال کردی ۔
پولیس نے موقع پر آکر ڈیک بند کرایا، اور بھاری رشوت طلب کی، انکارپر انہیں شدید نتائج کی دھمکیاں دیں اور چلے گئے۔
بعد ازاں ان کے خلاف شراب نوشی ، ڈیک چلانے اور دیگر دفعات لگا کر مقدمہ درج کرادیا۔
صبح جب ملزم پارٹی نے عدالت سے رجوع کیا تو پولیس کی سرزنش کی گئی کہ 55سو روپے کا مقدمہ بنایا ۔
اتنا سرکار کا پیسہ لگادیا غلط مقدمہ بنانے پر کارروائی کا بھی کہا، تاہم واننگ کے بعد ضمانت منظور کرلی۔