Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پولیس نے زکریا یونیورسٹی میں جرائم پیشہ آوٹ سائیڈر کے سامنے ہتھیار پھینک دئے

زکریا یونیورسٹی میں آوٹ سائیڈرز کا داخلہ بند نہ ہوسکا، تعینات کی گئی پولیس بھی بے بسی کی تصویر بنی رہی ۔

گزشتہ روز پرچوں کے دوران سیکورٹی حکام کو اطلاع ملی کے ایم ایس ایف کا آوٹ سائیڈر وقاص ہراج مسلح ہوکر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایگر ی ڈیپارٹمنٹ میں موجود ہے۔

جس پر آر او ڈاکٹر طاہر اور سیکورٹی آفیسر محمد زاہد اقبال ڈی ایس پی حماد کو نفری کے ساتھ لیکر موقع پرپہنچے، اور ان کی گرفتاری کا کہا اور بتایا کہ ان کے خلاف مقدمے کی درخواست بھی جاچکی ہے ۔

مگر ڈی ایس پی حماد نے وقاص ہراج سے ہاتھ ملا کر جانے کی اجازت دے دی ،جس پر انہوں احتجاج بھی کیا ، مگر انہوں نے ایک نہ سنی ۔

جس کے بعد پی ایس ایف نے بھی احتجاج شروع کردیا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرپرست بن گئی ہے۔

گزشتہ روز کی فائرنگ کا ملزم سامنے موجود تھا مگر پولیس حکومتی پارٹی کی وجہ سے کارروائی سے گریزاں ہے ، اگر کارروائی نہ ہوئی توہم خود راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

اس موقع پر حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی صورتحال کا جائزہ لیاش اور رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی کہ ڈی ایس پی کے رویے نے یونیورسٹی کا امن وامان داو پر لگادیا ہے ۔

دوسری طرف یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کو 30 مئی تک تعینات کیا ہے ، آج پولیس کا رویہ اچھا نہیں تھا جس کی شکایت اعلیٰ حکام کو کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button