Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں پولیو کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور روٹری کلب کے زیر اہتمام پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پولیو ڈے کے مہمان خصوصی میاں سلمان مبارک تھے۔

پولیو کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد طلباء کے ذریعے معاشرے میں پولیو کی بیماری کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔

میاں سلمان مبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو عموما 5سال تک کی عمر میں لاحق ہو سکتا ہے، اور اسی وجہ سے بچہ یا فرد نہ صرف تاحیات معذور ہو سکتا ہے بلکہ بیماری کی شدت کی وجہ سے موت کے منہ میں بھی جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری سے پولیو ختم کیا جا سکتا ہے۔

یہ ہمارے لئے افسوس کا مقام ہے کہ ساری دنیا میں صرف دو ممالک ایسے ہیں جہاں سے پولیو ابھی تک ختم نہیں ہو سکا۔بدقسمتی سے پاکستان بھی ان میں شامل ہے۔اس وقت پاکستان میں پولیو کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے، اور اللہ کے فضل و کرم سے جلد ہی اس بیماری سے مکمل طور پر نجات مل جائے گی۔

پولیو سروائیور نادر خان نے پولیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کا علاج نہیں ہے، اس سے صرف بچا جاسکتا ہے اور اس سے بچنے کا واحد حل پولیو کی ویکسینیشن ہے۔

انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر عثمان جمشید نے کہا کہ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)کے ویژن کے مطابق جامعہ کی اسٹوڈنٹ سوسائٹیز معاشرے میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر عمیر وقاص، جنید اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button