Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا، اور اپنے ہاتھوں سے پولیو کے قطرے پلائے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ 24 جنوری سے شروع ہونے والی 3 روزہ مہم میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔
پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

محکمہ صحت کی 2991 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال،ڈسپینسری، بس، ویگن اسٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر بھی ٹیمیں موجو رہیں گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کرونا ویکسینیشن بھی جاری رہے گی۔

عوام اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button