Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ساڑھے سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کےلئے مہم شروع

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی، جس میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد کمسن بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی صدارت میں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، اجلاس میں پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی محکموں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ کوئی بچہ معذوری کا شکار نہ ہو سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو تین روزہ پولیو مہم کے دوران قطرے ضرور پلائیں تاکہ مستقبل کی نسل کو محفوظ بنایا جاسکے۔
بعد ازاں اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button