Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : ضلع بھر میں 3 روزہ قومی پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی

ڈپٹی کمشنر ملتان رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 3 روزہ قومی پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی۔

پولیو مہم کے دوران گھر گھر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، تاکہ کوئی نونہال معذوری کا شکار نہ ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی بھی اس موقع پر موجود تھے، جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی اور ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی خان بھی شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کہا کہ 3 روزہ پولیو مہم میں 9 لاکھ 74 ہزار سے زائد کم سن بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے مہلک وائرس نے نئی نسل کو معذوری کے خطرے سے دوچار کررکھا ہے۔ضلع میں اب تک پولیو کا کوئی کیس منظر عام پر نہیں آیا۔

رانا اخلاق احمد نے بتایا کہ تمام محکمے پولیو کے خاتمے کیلئے مہم کو کامیاب بنائیں۔

اس موقع پر رانا اخلاق احمد نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے 2 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، والدین اپنے بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچاوکے قطرے پلائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں