Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیاسی پشت پناہی پر ڈیوٹی سے غیر حاضر پروفیسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان کا چارج دے دیا

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کارنامہ ، سیاسی پشت پناہی پر ڈیوٹی سے غیر حاضر پروفیسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان کا چارج دے دیا۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان قاضی محمد خالد کو گریڈ 19میں ترقی دے کر ایسوسی ایٹ پروفیسرگورنمنٹ اسلامیہ ولایت حسین پوسٹ گریجویٹ کالج ملتان تعینات کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ، مگر ان کی جگہ ایک ایسے پروفیسر کو چارج دے دیاگیا جو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر عظیم قریشی تحریک انصاف کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی ہیں، پہلے وہ شجاع آباد کالج میں سائیکالوجی پڑھاتے تھے پھر ان کو سول لائن کالج ملتان میں ٹرانسفر کیاگیا۔

سیاسی پشت پناہی سے دوسرے مضمون کی سیٹ کو سائیکالوجی میں تبدیل کرکے ان کے تبادلے کوجواز بنایاگیا، ملتان آنے بعد بھی انہوں نے کالج جانا مناسب نہیں سمجھا۔

سول لائن کالج انتظامی ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پرنسپل نے ڈیوٹی بارے سختی کی تو وہ تین اگست تک مسلسل کالج آئے ،جس کے بعد گزشتہ روز تک وہ دوبارہ کالج نہیں آئے ، مگر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے چارج کی خبر کالج پہنچ گئی۔

تعلیمی حلقوں نے اس تعیناتی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف حکومت میرٹ کا دعویٰ کرتی ہے دوسری طرف ایک ایسے ٹیچرکو چارج دیا جارہا ہے جواپنے اصل فرض سے دور رہتا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور میرٹ پر تعیناتی کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button