Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں سیاسی سفارشوں کا زور ،انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دئے

ایس ای میپکو آفس نے سیاسی سفارشوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بہتر گھٹنے بعد ہی ایس ڈی او میپکو شمس آباد شیخ ندیم کی تعیناتی کے احکامات منسوخ کردیے۔

کہا جاتا ہے کہ سابق ایس ڈی او شمس آباد راؤ شاکر نے ملتان سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سیاسی گھرانے کی سفارش کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایس ڈی او شیخ ندیم نے تعیناتی کے بعد چارج لےلیا تھ، ا لیکن تبدیل ہونے ایس ڈی او کو اپنا تبادلہ بےعزتی محسوس ہوئی، جس پر اس نے یہ انتقامی کارروائی کرڈالی۔

میپکو کے سنجیدہ حلقوں میں اس تبادلے کو لیکر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ اگر میپکو کو اراکین اسمبلی نے ہی چلاناہے تو پھر افسران کو چاہیے کہ وہ اپنا بوری بستر اٹھا کر اپنے گھروں میں جابیٹھیں۔

اس ٹرانسفر سے چیف ایگزیکٹو میپکو سمیت دیگر افسران کی رٹ تقریبا ختم ہوکر رہ گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button