Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں سیاسی افراد کی ترقیاں شروع
زکریا یونیورسٹی میں سیاسی سفارش پر خفیہ سلیکشن کمیٹی کروانے کا فیصلہ، آج ایجنڈا جاری کیا جائے گا ۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں سابق وزیر اعظم کے کہنے پر سلیکشن کمیٹی کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ جمعرات کی رات کو تاخیر تک متعلقہ امیدواروں کے حوالے سے انتظامات اور ایجنڈا تیار کرتی رہی، سلیکشن کمیٹی کے لئے انٹرنل اشتہار دیا گیا تھا، جن میں ایک اسسٹنٹ گریڈ 16، ایک سٹور سپر وائزر 15اور ایک سٹور سپرنٹینڈنٹ گریڈ 16 کو بھرتی کیا جانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیت کی طرف سے اسسٹنٹ کے لئے جونیئر کلرک فراز گیلانی، سٹور سپروائزر کےلئے ساجد اور سٹور سپرنٹنڈنٹ کےلئے محمد یاسین کی سفارش کی گئی ہے، اور ان کامیابی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔