Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ، نئی حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں نے نئی صف بندی شروع کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعدضلع ملتان میں 2013ء والے حلقے بحال ہوگئے ہیں۔

جس کے مطابق ملتان کے دو شہری اورچار دیہی حلقوں کے نمبراین اے 148سے لے کر این اے 153تک ہیں ۔

نئی حلقہ بندیوں کااعلان ہوتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں اورمتوقع امیدواروں نے سرگرمیاں شروع کردیں، اور حلقہ بندیوں کے مطابق تیاریوں کاآغازکردیا ہے۔

اب تک یہ امیدوار2018ءکی حلقہ بندیوں کے مطابق تیاریاں کررہے تھے ، تاہم اب انہوں نے نئے اندازمیں صف بندی شروع کردی ہے ۔

اے پی پی کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کس کے لئے نقصان دہ اورکس کے لئے مفید ہوں گی، یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہے ۔ابھی تو ان حلقوں کی مناسب تشہیربھی نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نہ صرف یہ کہ الیکشن کمیشن بلکہ خودسیاسی جماعتیں بھی نئے حلقوں کی تشہیرکریں، تاکہ علاقے کےلوگوں کو بھی معلوم ہوسکے کہ اب ان کے امیدوارکون ہوں گے ۔

تاہم انہوں نے کہاکہ اصل جوش وخروش انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد پیداہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں