سیاسی دباؤ مسترد، اعجاز احمد زکریا یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار بن گئے

سیاسی دباؤ مسترد، زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کو رجسٹرار تعینات کردیا۔
زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر علیم خان کی مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی ان کی جگہ لینے کے لئے سینئر و جونیئر اساتذہ لائن لگائے تیار بیٹھے تھے جس کی میڈیا میں نشان دہی کی گئی کہ اگر کسی ٹیچر کو تعینات کیاگیا تو یہ سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہوگی جس پر توہین عدالت بھی لگ سکتی ہے جبکہ متعلقہ کیڈر میں ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق اور اعجاز احمد میرٹ میں ٹاپ پر ہیں، جس پر وائس چانسلر نے رجسٹرار جیسے اہم عہدے کے لئے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کے نام کی منظوری دے دی۔ اعجاز احمد آج سے رجسٹرار کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے
جاری مراسلے کے مطابق وہ تاحکم ثانی اپنے فرائض سر انجام دیں گے، ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے اس فیصلے کو یونیورسٹی کے مختلف حلقوں میں پسند کیا گیا ہے اعجاز احمد کے حوالے سے اساتذہ، آفیسرز اور ایمپلائز کمیونٹی میں اچھا تاثر ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اب رجسٹرار آفس کی ورکنگ بہتر ہو جائے گی اور سارے کام بروقت ہوں گے۔
دوسری طرف آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی نے اعجاز احمد کو تعیناتی پر مبارک باد دی اور پھول پیش کئے اور امید کی ان کی ورکنگ سے آفیسرز پر اعتماد بڑھے گا۔
دریں اثنا آفیسرز ایسوسی ایشن کااجلاس رانا جنگ شیر کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری خلیل احمد کھور، ندیم اعظم، شیخ عمران، فاروق احمد، سید شہزاد علی۔محمد صغر۔ مظہر خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مقررین نے وائس چانسلر کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہ اس فیصلے کے دورس نتائج سامنے آئیں گے، پہلی بار میرٹ پر فیصلہ کرکے آفیسرز کے دل جیت لئے ہیں امید کرتے ہیں کہ وائس چانسلر دیگر سیٹوں پر بھی آفیسرز کو تعینات کریں گے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔
علاوہ ازیں ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کا اجلاس سید غفور علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں مہر مجاہد شخ ممتاز کا دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں میرٹ پر رجسٹرار کی تعیناتی کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ پہلی بار کسی وائس چانسلر نے بغیر کوئی دباو فیصلہ کیا جس سے یونیورسٹی میں میرٹ کا بول بالا ہوگااور نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔