عملہ صفائی کے ہاتھوں میں موبائل ، جامعہ زکریا کا شعبہ زوالوجی گندگی سے اٹ گیا
بی زیڈ یو شعبہ زوالوجی میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ، طلباء کا کہنا ہے کہ شعبے کے سربراہ رجسٹرار بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے شعبے میں ابتری کا عالم ہے، ان کے واش روم میں صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی پھیل گئی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : گندگی کےڈھیر، صفائی والاعملہ موبائل فون پر مصروف، افسر بھی بےبس
طلباء نے کہا کہ واش روم کی صفائی نہیں کی جاتی، وضو کرنے کی جگہ پر کیچڑ پھیلا رہتا ہے جس کی وجہ سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں، متعدد بار انتظامیہ کو درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ مسئلہ صرف زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کا نہیں تمام ڈیپارٹمنٹس کے واش رومز کی صورتحال یہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی چھتوں کی صفائی کا حکم
انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کو کئی ماہ سے نشاندہی کر رہے ہیں مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔
انہوں نے وائس چانسلر سے نوٹس لینے ،کام چور ملازمین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔