Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خراب کارکردگی والے آفٹر نون سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے آفٹر نون سکولوں کی بھی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سینکڑوں آفٹر نون سکولوں کو چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ کارکردگی سے مشروط کردیا گیا۔

ناقص معیار تعلیم ،کم انرولمنٹ ،خراب نتائج والے آفٹر نون سکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سکولوں میں طلباء کی انرولمنٹ کے ساتھ اساتذہ کی بھی حاضری چیک ہوگی ، آفٹرنون سکولوں کو اپنا ریکارڈ مینٹین رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔

گزشتہ تعلیمی سال میں بچوں کی حاضری کا موجودہ سال کی حاضری سے تقابلی جائزہ ہوگا،اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی حاضری کو بھی چیک کیا جائے گا، آفٹرنون سکولز میں موجود بجٹ اور ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزٹ کے دوران سکول بیسڈ ٹیسٹ کا بھی ریکارڈ چیک ہوگا اے ای او اور ڈپٹی ڈی ای او سکول چلانے یا نہ چلانے بارے اپنی رائے دیں گے۔

مانیٹرنگ آفیسر کی رائے مثبت نہ ہونے پر آفٹر نون سکول کو بند دیا جائے گا، آفٹر نون سکولز کو بند کرکے صرف مارننگ شفٹ کردی جائے گی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا آفٹر نون سکولوں کی تصدیق کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا، پنجاب بھر میں آفٹر نون سکولز کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button