Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی، سیکرٹری برہم

محکمہ تعلیم سکولز ملتان کی ناقص ترین کارکردگی باعث شرمندگی، انرولمنٹ میں صوبہ پنجاب میں ملتان کا 30ویں پوزیشن، سیکرٹری تعلیم سکولز شدید برہم۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے گورنمنٹ سکولز میں داخلہ مہم شروع کی گئی، اس سلسلے میں کارکردگی کی رینکنگ جاری کی گئی جس میں ضلع ملتان 30ویں پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
یوسف رضا گیلانی کی آشیر باد ، فیض عباس سی ای او ایجوکیشن ملتان تعینات

بتایا گیا ہے کہ سابق سی ای او شمشیر احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد دیہات کے سکول ہیڈ ماسٹر فیض عباس خان نے ملتان کی ایک اہم سیاسی شخصیت تک اپروچ کرائی، اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان تعیناتی کے آرڈر جاری کرالئے۔

تعلیمی ذرائع کے مطابق فیض عباس خان کے پاس انتظامی تجربہ نہیں ہے، سیاسی سفارش پر انہیں سی ای او ایجوکیشن تعینات کردیا گیا، جس سے ضلع ملتان میں محکمہ تعلیم سکولز کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، جس کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلا ہے کہ اہم ترین ضلع ملتان انرولمنٹ میں 30ویں نمبر پر آگیا ہے۔

اس صورتحال پر سیکرٹری تعلیم سکولز جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان بھی شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

تعلیمی حلقوں نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی سفارش پر تعیناتیاں ہوں گی تو رزلٹ ایسا ناقص ہی آئے گا۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر محکمہ تعلیم سکولز جنوبی پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ صورتحال پر نظر ہے، کارکردگی بہتر نہ کرنے والے افسران کیخلاف ایکشن لیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button