Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان سٹیڈیم کے باہر پارکنگ ایریا میں ناقص حفاظتی اقدامات، نامعلوم افراد متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی ہوا نکال گئے

متاثرین میں متعدد پولیس والے شامل

پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے لیے بنائی گئی پارکنگ میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات، نامعلوم افراد گاڑیوں کی ہوا نکال کر پنچر کر گئے جبکہ پولیس والوں کے موٹر سائیکلوں کے پلگ کاٹ کر لے گئے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ سیریز کے لیے اسٹیڈیم کے سامنے واقع کالونی میں پارکنگ بنائی گئی ہے، جس کو سیف ترین پارکنگ کا نام دیا گیا ہے، جس کی حفاظت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس نے اپنے اہلکار تعینات کیے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر گزشتہ روز پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور ڈیوٹی سے غائب ہو گئے، جس کے بعد نامعلوم افراد نے وہاں پر موجود گاڑیوں کی گاڑیوں کو پنکچر کیا ان کے ٹائروں سے ہوا نکال دی جبکہ وہاں کھڑی ہوئی موٹر سائیکلوں کے پلگ کاٹ کر لے گئے، جن میں خود پولیس اہلکار جو سٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی دے رہے تھے ان کی موٹر سائیکلز بھی شامل تھی۔

اس موقع پر متعدد افسروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے بھی احتجاج کیا جبک موٹر سائیکل پارک کرنے والے دیگر سرکاری افسران کا کہنا تھا اگر اس پارکنگ میں بھی کچھ ہی محفوظ نہیں تو سکیورٹی کس نام کی ہے اور کسی بھی ٹائم کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button