خواتین کے پیچیدہ امراض کا چیک اپ

ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام تحصیل کمپلیکس ملتان سٹی اور صدر کی زیر نگرانی عثمان آباد اور مخدوم رشید میں ورلڈ کنٹراسیپش ویک کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔
کیمپس میں کمیونٹی کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر اسماء امیر، ڈاکٹر ہنیہ عطاء نے کیمپس میں آنے والی خواتین کو منصوبہ بندی کے عارضی اور مستقل طریقوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔
تین سو سے زائد خواتین کے پیچیدہ امراض کا چیک اپ کیا گیا، اور مفت ادویات فراہم کیں۔
ماں اور بچہ کی صحت کے حوالے سے مفید مشورے دیئے، کیمپس میں خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کا بھی چیک اپ کیا گیا ۔
دوران کیمپ ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی ملتان آفتاب احمد اعوان کی ہدایت پرتحصیل آفیسر شیخ حماد دلاور نے مانیٹرنگ وزٹ کیا، اور کیمپس کو کامیاب قرار دیا۔
علاقے کی خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے کیمپس سے فائدہ اٹھایا ، اور محکمہ کو دعائیں دیں۔