Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ پاپولیشن کے زیر اہتمام تھیٹر

محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے تعاون سے خاندانی منصوبہ بندی آگاہی مہم کے سلسلے میں پتلی تماشہ پروگرام جاری ہیں –

ڈائریکٹوریٹ محکمہ بہبود آبادی پنجاب لاہور کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق آج تحصیل جلالپور پیر والا ضلع ملتان میں ایک شاندار اور کامیاب پتلی تماشہ پروگرام بسلسلہ خاندانی منصوبہ بندی آگاہی مہم انعقاد پزیر ہوا ۔

مذکورہ تفریحی اور آگاہی پروگرام پنجاب کالج ملتان روڈ جلال پور پیر والا میں منعقد کیا گیا –

اس سلسلے میں پنجاب کالج کے پرنسپل نے خصوصی تعاون کیا اور وقت کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے اس کامیاب پروگرام کیلئے ہر لحاظ سے بھر پور تعاون کیا – انھوں نے تقریباً 800 سے زائد طلباء و طالبات ، اساتذہ کرام اور دیگر ایڈمن بے سٹاف کی شرکت کو یقینی بنایا –

علاوہ ازیں محکمہ بہبود آبادی کے افسران ،سٹاف، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا حضرات اور کچھ مقامی لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملتان حماد دلاور مہمان خصوصی جبکہ پرنسپل پنجاب کالج جلالپور مہمان خاص تھے –

اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملتان ملک محمد حسن ، تحصیل پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جلال پور حسان بودلہ اور پنجاب کالج کے ایڈمن آفیسر علی عمران نے خصوصی شرکت کی-

اس دوران مقررین نے شرکاء کو بتایا کہ خاندانی منصوبہ بندی معاشرے کی اولین ضرورت اور دور حاضر کا اہم تقاضا ہے-

اس حوالے سے حکومت پنجاب ہر طریقے سے بہترین کام کر رہی ہے لہذا عوام بھی اپنا کردار ادا کرے، اور بھر پور تعاون کرے-

آخر میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملتان ملک محمد حسن نے پرنسپل صاحب ، دیگر کالج انتظامیہ ، تمام میڈیا احباب اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button