محکمہ بہبود آبادی ملتان اور رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے اشتراک سے تربیتی پروگرام

محکمہ بہبود آبادی ملتان اور رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے اشتراک سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جلال پور پیر والا میں ایک تفریحی اور تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
اس پروگرام میں رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کی ٹیم نے پتلی تماشا کے ذریعے لوگوں کو محظوظ کیا ، اور اس پتلی تماشا کھیل میں عوام الناس کو ماں بچے کی بہترصحت ، خوشحال خاندان کی تشکیل ، آبادی اور وسائل میں توازن کے خوبصورت پیغامات دئیے۔
اس پروگرام میں آفتاب احمد اعوان ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان اور کالج کے پرنسپل عبدالشکور شاکر مہمان خصوصی تھے ۔
مہمانانِ خاص میں محکمہ بہبود آبادی ملتان کے افسران، کالج کے پروفیسرز، شہر کی مشہور شخصیات، میڈیا پرسنز شریک ہوئے ۔
علاوہ ازیں سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین اور طلباء کی کثیر تعداد نے اس تفریحی پروگرام میں شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے ۔
س اہم موقع پر عوام کی رہنمائی اور آگاہی کیلئے بہبود آبادی سٹاف نے آگاہی سٹال بھی لگایا ۔
آگاہی سٹال پر محکمہ بہبود آبادی ملتان کے فلاحی مراکز کی تفصیلی لسٹ ، قومی بیانیہ کی کاپیاں اورخاندانی منصوبہ بندی بارے معلوماتی مواد موجود تھا۔
آخر میں تمام شرکاء میں جوس، بسکٹ اور خاندانی منصوبہ بندی بارے معلوماتی مواد تقسیم کیا گیا۔