Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : پولٹری گوشت کے استعمال کو بڑھانے کے لیے طلباء میں مقابلے کا اہتمام

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے پولٹری گوشت کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ادارے کے طلباء کے درمیان ایک صحت افزاء مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔
مقابلے میں مختلف سمسٹرز سے تعلق رکھنے والے طلباء نے 35 سٹالز لگائے ،جس میں مختلف مصنوعات معزز مہمان گرامی کے سامنے پیش کی گئیں۔

اس مقابلے کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا اور سٹالز کا معائنہ کیا۔

اس موقعہ پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر سعید اختر ، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر سجاد حیدر پولٹری کنسلٹنٹ ڈاکٹر وسیم رفیق ، ڈاکٹر محمد ارشد ، سابق صدر (پی وی ایم سی ) ڈاکٹر محمد اشرف محکمہ لائیو سٹاک پنجاب اساتذہ و طلباء طالبات بھی موجود تھے۔

اس مقابلے کا اہتمام پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن نے اپنی معاون ٹیم جس میں ڈاکٹر محمد توصیف سلطان ، ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر سمیم جاوید ، ڈاکٹر راحیل سلیمان اور ڈاکٹر طارق اسماعیل کے ساتھ مل کر اس مقابلے کو حتمی شکل دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈاکٹر سعید اختر کو اس کامیاب مقابلے کی مبارک باد پیش کی۔ اوران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے تمام اداروں کو اسی لگن سے کام کرنا چاہیے، اور جس دن اس یونیورسٹی کے طلباء نے محنت اور لگن سے کام کرنا شروع کردیا اس یونیورسٹی کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ اور یونیورسٹی دنیامیں اعلی مقام حاصل کرسکتی ہے۔

اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بننے جارہاہے ۔ جس کی وجہ سے اس ادارے کے اساتذہ اور طلباء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اسطرح کے مقابلوں کا انعقاد جاری رکھیں۔ تاکہ علاقے کے لوگوں کو اور علاقے سے باہر کے لوگوں کو بہترین خوراک مناسب قیمت پر مل سکے۔

ڈاکٹر محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی کے لیے اپنے شعبے سے محبت بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر سجاد حیدر نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ادارے کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ایک بین الاقوامی کانفرنس کرانے کی پیشکش کی ۔ ڈاکٹر وسیم رفیق نے شعبہ فوڈ سائنس کو جنوبی پنجاب کے علاقے میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور امید کی کہ ادارہ آئندہ بھی ایسے ہی اپنی خدمات پیش کرے گا۔

ڈاکٹر توصیف سلطان نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ،اور معزز مہمانان گرامی کو ان کی کاوشوں پرسراہا۔ تقریب کے اختتام پر شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button